نوشہرہ ورکاں؛ موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری، دھند کا جمود برقرار

67

نوشہرہ ورکاں،29 دسمبر ( اے پی پی):پنجاب بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے ساتھ ساتھ دھند کا جمود بھی برقرار ہے،موسم کی حالیہ شدت میں کئی روز بعد باران رحمت کے نزول سے قدرے کمی اور ٹھٹھرن بھی کم ہو گئی ہے اور ماہر معالجین کا کہنا ہے کہ باران رحمت سے موسم میں بہتری اور ناک، کان اور گلے کے امراض میں بھی کمی واقع ہو گی۔باران رحمت سے جہاں انسانی زندگی میں قدرے سکون ہو گا وہاں پودوں پر ہریالی اور چارے کی فصلوں پر فوک کے اثرات بھی ختم ہو جائیں گے جبکہ موسم کی شدت سے کملائے ہوئے موسمی پھولوں پر بھی نکھار آجائے گا اور زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش کی لڑیاں گندم کی فصل کے لیے مجرب آبی قطروں کی مانند مفید ہونگے اور لاکھوں کاشتکاروں کو گندم سیراب کرنے کے اخراجات کی بچت بھی ہو گی۔