پاراچنار، 01 دسمبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ کرم کے صدر مقام پاراچنار میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر پاراچنار حیدری بلڈ بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی دفتر سے پاراچنار پریس کلب تک واک نکالی گئی۔اس موقع مقررین نے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط اور اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں اور کہا کہ اپنی قیمتی زندگی میں دوسروں کا خیال رکھیں ۔
آخر میں پاراچنار سٹی میں بھی واک کا انعقاد کیا گیا ۔