پاکپتن،11دسمبر(اے پی پی): نواحی گاؤں فرید کوٹ میں شادی کی تقریب میں شامیانے لگانے کے دوران دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے، شدید زخمی کی حالت تفتیش ناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق نوجوان اور زخمی کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔











