کوہلو،11دسمبر(اے پی پی): پاک فوج کے حق میں اہلیان کوہلو کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار افراد شامل تھے جنہوں نے سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی کوہلو ڈی جی خان شاہراہ ڈی سی آفس سے برآمد ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج اور گمنام ہیروز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں، کسی کو پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے نہیں دینگے۔











