پشین،11 دسمبر(اے پی پی): بلدیاتی انتخابات کیلئے میونسپل کمیٹی حرمزئی میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ،وارڈ نمبر 7 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں پہلا ووٹ کاسٹ ہوگیا، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلیے پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
میونسپل کمیٹی حرمزئی ٹوٹل 14 وارڈوں پر مشتمل ہے، دو وارڈ پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، انتخابات بارہ وارڈز پر ہورہے ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے جبکہ مجموعی طور پر 79 امیداوار انتخابات میں حصہ لے ریے ہیں ۔
میونسپل کمیٹی حرمزئی کے تمام پولنگ اسٹیشن احساس قرار دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ایف سی اور لیوہز کی بھاری نفری تعینات کئے گئے ہیں۔











