کاشتکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے فصلات ربیع اور خریف کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کر دیا گیا

8

کاشتکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے فصلات ربیع2022-23اور خریف2023 کی رجسٹریشن کا عمل کا آغاز

ملتان، 03 دسمبر (اے پی پی ):  حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے فصلات ربیع2022-23اور خریف2023 کی رجسٹریشن کا عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 ناگہانی وجوہات کی وجہ سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ان کی محنت برباد ہوکر رہ جاتی ہے۔ حکومت پنجاب نے ضلع  ملتان سمیت صوبہ کے 27اضلاع تک  اس سکیم کا دائرہ کاربڑھادیاہے۔اس سکیم کے تحت 5 ایکڑ اراضی کے کاشتکاروں کے لئے بیمہ کے پریمیم پر100 فیصد سبسڈی جب کہ 5 سے25 ایکڑ کے کاشتکاروں کو 50 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں شفافیت کویقینی بنانے کیلئے آن لائن سسٹم بھی متعارف کروایاگیا ہے۔ فصلات کی رجسڑیشن کرانے والے کاشتکاروں کو پالیسی سرٹیفکیٹس جاری کئے جاتے ہیں اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔