کمشنر اشفاق احمد چوہدری کا ملتان آرٹس کونسل کا اچانک دورہ، تزین و آرائش کی سکیم جلد شروع کرنے کی ہدایت

10

ملتان، 24 دسمبر(اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے ملتان آرٹس کونسل کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے آرٹس کونسل کی تزین و آرائش کی سکیم جلد شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی سکیم کے تحت آرٹس کونسل کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے، مقامی ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل کا کلیدی کردار ہے، یہ خطہ مضبوط ثقافت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی اقدار قائم رکھنے کیساتھ فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے آرٹ گیلری، میوزک کلاس روم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل قیصر سلیم نے بتایا کہ 5 کروڑ روپے کی سکیم میں اے سے سسٹم، فائر بریگیڈ سسٹم شامل ہے۔ سیورج سسٹم، ہال سکیپنگ، لائٹنگ، پارکنگ شیڈز کی تعمیر سکیم کا حصہ ہیں۔ٹینڈر عمل مکمل، ورک الاٹ کردیا گیا ہے، جلد آرٹس کونسل کی تزین و آرائش و اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا جائے گا۔