گلیات؛ موسم سرما کی دوسری برف باری، سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال،سیاحوں کا رش

41

ایبٹ آباد،11دسمبر(اے پی پی):گلیات میں موسم سرما کی دوسری برف باری کے بعد آج آسمان پر بدلوں کے سائے میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ سردی میں اضافہ سے پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ ژالہ باری نے تہہ جمالی ہے۔نتھیا گلی ،ڈونگا گلی  چھانگہ گلی اور باڑیاں میں ڈیڑھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹریکٹرمشینری کی مدد سے سیاحوں کی آمد و رفت کیلئے سڑکوں کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ہے۔

ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائی گی، سیاحوں کی بحفاظت نقل و حرکت یقینی بنائیں گے۔