کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

5

ملتان 31، جنوری (اے پی پی ): کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا.۔انہوں نے کمشنر آفس کے افسران، سٹاف سے الوداعی ملاقات میں کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔نامساعد حالات میں بھی میرٹ پر کام کیا۔ اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے کوشاں رہا۔ خدا کا شکر ہے کہ اولیاء اللہ کی سرزمین پر کام کا موقع ملا,کوشش کی کہ کورٹ کیسز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائ جائے,ختصر مدت میں ملتان ڈویژن کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔