شاور پولیس لائن مسجد دھماکے میں شہداء کی تعداد 88 ہوگئی, ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال

9

پشاور، 31جنوری(اے پی پی): ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں شہداء کی تعداد 88 ہوگئی ہے جبکہ 157 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکےگا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تا کہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جب کہ سنسر ڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جا رہا ہے۔