اوکاڑہ؛ شہر وگردونواح میں  سر شام  گہری دھند، معاملات  زند گی  متاثر

15

اوکاڑہ09جنوری(اے پی پی ):اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں دھند کی شدت سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے ،سرشام گہری دھند چھانے  سے  سردی میں بھی مزیداضافہ ہو گیا ہے ۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پرتعلیمی اداروں میں بھی دھنداور سردی کی وجہ سے حاضری کا تناسب کم رہا جبکہ والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے حکومت یا سکول انتظامیہ  سکولوں میں ہیٹرز لگانے کا انتظام کروائے یا مزید چھٹیوں کے احکامات جاری کرے۔

گہری دھند کی وجہ سے اندرون شہر سڑکوں پر ٹریفک میں دشواری رہی  ، گردونواح میں حد نگاہ صفر بتائی جارہی ہے۔جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو بھی ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔