اوکاڑہ ،15جنوری(اے پی پی ):ساؤتھ سٹی کےنواحی علاقے یعقوب آباد میں گیس لیکچ کی وجہ سے دو گھروں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچی جھلس گئی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیااورزخمی بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاہے ،لواحقین کے مطابق آگ مین گیس پائپ لائن میں لیکچ کی وجہ سے لگی۔











