سیالکوٹ: پولیس اور سول سوسائٹی کی طرف سے پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کاانعقاد

24

سیالکوٹ۔1،جنوری(اے پی پی):پولیس اور سول سوسائٹی کی طرف سے پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد فیصل کامران کی ہدایات اور سول سوسائٹی کی طرف سے سیالکوٹ پولیس لائن میں سندس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہیموفیلیا اور تھیلیسیمیا میں مبتلا سینکڑوں بچوں کو مہینے میں دو مرتبہ خون کے عطیات کی ضرورت پڑتی ہے جن کی معصوم زندگیوں کو بچانے کے لئے سیالکوٹ پولیس کے افسران۔اہلکاروں اور سول سوسائٹی کی طرف سے شہریوں نے اپنے قیمتی خون کے عطیات دیتے ہوئے ان معصوم زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن میں ہر تین ماہ بعد ایک کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پولیس کے جوان اپنے خون کے عطیات دیتے ہیں اور حدیث مبارکہ ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے انسانیت کو بچا یا،  اسی حدیث کے مطابق سیالکوٹ پولیس کے جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خون کے عطیات دے کر کم سن بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔