ایبٹ آباد؛ عثمانیہ ریسٹورنٹ سمیت 6 دوکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

49

ایبٹ آباد،03 جنوری(اے  پی پی ):منڈیاں میں عثمانیہ ریسٹورنٹ سمیت 6 دوکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق بد ترین آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع ملنے پر تین فائر وہیکلز بمعہ 10فائر فائٹرز اور ایک ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچے، ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق6 دوکانوں میں سے دو دوکانوں اور قریب مارکیٹ کو بچا لیا گیا۔