مردان،30جنوری (اے پی پی ): ترجمان ایکسائز پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور موٹروے پولیس کی موٹروے ا یم ۔ونپر مشترکہ کاروائی کے دوران گاڑی سے 40 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون برآمدکر لی گئی ،چارسدہ انٹرجینج پر ایکسائز پولیس نے مخبر شدہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزم نے فرار ہوکر گاڑی موٹروے پر چڑھا دی، ایکسائز پولیس نے موٹروے پولیس کے ہمراہ گاڑی کا تعاقب کیا تو ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکرموٹروے سے نیچے گرگئی۔
ترجمان ایکسائز پولیس کا مزید کہنا ہےکہ گاڑی سے ملزم عجب گل ولد مراد خان فرار جبکہ گاڑی میں موجود ملزم کی اہلیہ کو گرفتار کرلیے گے، گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے کل 52 کلوگرام 800 گرام منشیات برآمدکر لی گئی واقعہ کا مقدمہ ایکسائز پولیس اور موٹروے پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور میں متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔











