پشاور ،پولیس لائن مسجد میں دھماکہ،17 افراد شہید،60زخمی

5

 

پشاور،30جنوری  (اے پی پی):ملک سعد شہید پولیس لائنز کی مسجد میں بظاہر خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکارروں سمیت 17 افراد  شہید اور60 سے زیادہ  زخمی ہو گئے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال( ایل آر ایچ ) کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق حملے میں 17 افراد شہید اور 60زخمی ہوئے جن میں 15 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زوردار دھماکے سے  مسجد کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں نمازی ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو اہلکار نکال کر ہسپتال منتقل کررہے ہیں ۔ ایل آر ایچ انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے کیونکہ ہسپتال میں زخمیوں کو خون کی اشد ضرورت ہے۔  ترجمان نے زخمیوں کے لواحقین پر زور دیا ہے کہ  وہ ہسپتال کے وارڈز میں رش سے گریز کریں تاکہ ایمرجنسی اور ٹراما سمیت مختلف وارڈز میں منتقل کیے گئے زخمیوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔