حکومت پنجاب کے “مشینی کاشت کے فروغ سے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ”کے تحت کسانوں کو سبسڈی پر مشینری کے فراہمی کے لئے قرعہ اندازی کی تقریب کاانعقاد

18

نارووال 25، جنوری (اے پی پی ): حکومت پنجاب کے “مشینی کاشت کے فروغ سے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ”کے تحت محکمہ زراعت انجینئرنگ کے زیراہتمام ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمدخالدکی سربراہی میں کسانوں کو سبسڈی پر مشینری کے فراہمی کے لئے قرعہ اندازی کی تقریب کاانعقاد،قرعہ اندازی کی تقریب میں ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ گوجرانوالہ ڈویژن انجنیئرمحمدعرفان،ڈپٹی ڈائریکٹر (توسیع) تنویراحمدتتلہ،نائب زرعی انجنیئر (فیلڈ) نارووال انجینئرانیس المصطفی اورنائب زرعی انجنیئر  (ویل ڈرلنگ) نارووال انجینئرمبشرریاض کے علاوہ قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے کاشتکاران کی بھرپورتعداد نے شرکت کی۔نائب زرعی انجینئر(فیلڈ)انیس المصطفی اورنائب زرعی انجینئر(ویل ڈرلنگ )مبشرریاض نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)محمدخالدکوبتایاکہ حکومت پنجاب کے منصوبہ کے تحت کسانوں کو 56 اقسام کے زرعی آلات (روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، سپر سیڈر، چاپر، سپرے مشین وغیرہ) 60 فیصد سبسڈی پر مہیا کیے جائیں گے۔انہوں بتایاکہ اس منصوبہ کے تحت ضلع بھرسے مجموعی طورپر388 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 307 درخواستوں پرقرعہ اندازی کی جارہی ہے۔قرعہ اندازی میں 21کاشتکاران کامیاب ہوئے۔اے ڈی سی آر نارووال نے اس موقع پر کہاکہ شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا، کاشتکاران معیشت کومضبوط بنانے میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکررہے ہیں،حکومت پنجاب کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورکسانوں کی معاشی مشکلات کوختم کرنے کے لیے پنجاب حکومت عملی اقدامات کررہی ہے اس حوالے سےکاشتکاران میں حکومت کی طرف سے خصوصی نرخوں پرزرعی آلات کی فراہمی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔