خیرپور؛ فائیو سائیڈ ہاکی لیگ کے شاندار مقابلے جاری ،خیرپور وارئیرز اور  لائنز  نے میچز جیت لیے

13

خیرپور،14جنوری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے بخت علی ہاکی اسٹیڈیم میں فائیو سائیڈ ہاکی لیگ کے شاندار مقابلے جاری، پہلا میچ خیرپور مارخور اور وارئیرز کے درمیان کھیلا گیا جو خیرپور وارئیرز نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا جبکہ  دوسرا میچ خیرپور  فائیو یونائیٹڈ اور پولیس کے درمیان کھیلا گیا جو خیرپور لائنز میں تین چار سے جیت لیا۔

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے ہاکی کے مقابلے میں مہمان خصوصی پروفیسر عبدالسلام شیخ اور ان کے ساتھ پروفیسر میر ذوالفقار علی ٹالپور تھے۔ اس موقع پر سید ذاکر حسین زیدی عرفان علی افتخار حسین غلام مرتضیٰ افتخار حسین نجم الحسن غلام مصطفی اور دیگر موجود تھے۔