رینالہ خورد؛کراچی پولیس مقابلے میں شہید ہونیوالا اے ایس آئی محمد اقبال سپردخاک

7

رینالہ خورد،31جنوری(اے پی پی):کراچی پولیس مقابلے میں شہید ہونیوالے اے ایس آئی محمد اقبال کو نماز جنازہ کے بعد نواحی گاؤں سات ون اے ایل میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔شہید کو پولیس کے چاق وچابند دستے نے سلامی پیش کی۔نماز جنازہ اورتدفین کے موقع پرمقامی پولیس اوراہل دیہہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔