سکھر۔12جنوری(اے پی پی): وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے پٹنی معائنر پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹنی معائنر کا 300 کیوسک کا پروجیکٹ تھا اب 500 کیوسک کا ہوگیا ہے، اس منصوبے سے دو لاکھ ایکڑ زرعی زمین سیراب ہوگی، جب یہ پروجیکٹ مکمل ہوگا تو 20 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ہماری کوشش ہے کے معذور لوگوں کو روزگار ملے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سکھر میں نئے پروجیکٹ ایکسپورٹ پرموشن زون 400 ایکڑ کے ساتھ منظور ہوگیا ہے جہاں پر آئی ٹی کے ذریعے لوگ یہاں بیٹھ کر باہر کے ممالک کام کریں گے، ایکسپورٹ آئی ٹی ٹاور میں 300 سے 600 بچے کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی کا ہیڈ آفس بھی بنا رہے ہیں۔ دادلو اور کندھرا کو پی پی ایچ آئی کو دے دیا گیا۔ نیا بائی پاس بھی کندھرا میں بنائیں گے جو لطف علی جاگیرانی سے کنری روڈ تک بنایا جائے گا۔