سکھر: یونیسیف کے تعاون سے سندھ کے 5 اضلاع میں 148 افراد کی تربیت مکمل کرلی

3

سکھر،30جنوری(اے پی پی) یونیسیف کے تعاون سے سندھ کے 5 اضلاع میں 148 افراد کو تربیت دینے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ یونیسیف کے نمائندوں نے تربیتی مراکز کا دورہ بھی کیا۔ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو ) کی جانب سے یونیسیف کے تعاون سے برساتی سیلاب سے سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ پانچ اضلاع میں ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ ، دادو، لارکانہ ، نوشہرو فیروز اور خیر پور شامل ہیں۔ منصوبہ کے تحت پانچ اضلاع کی 37 یونین کونسلز کے گاؤں میں بچوں کے تحفظ ، صحت ، غذا کی کمی ، صنفی تشدد ، نفسیاتی سماجی مدد کی بہتری اور بحالی کیلئے کام کیا جائے گا۔

 سی آر پیز سرسو کے پروجیکٹ منیجر نوید اسحاق میمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ابتدائی طور پر متعلق یونین کونسلز سے 148 ( 74 مرد اور 74 ) سرگرم مقامی ریسورس پرسنز کا انتخاب کیا گیا اور ان کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ ان کی تربیت سرسو یونیسیف پروجیکٹ ٹیم نے کرائی۔ جس میں تربیتی مواد اور عملی مشقون کی مدد سے منصوبے کے موضوعات اور سی آر پیز کی ذمہ داریوں سے متعلق صلاحیت سازی کی گئی۔ سی آر پیز متعلقہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ ، بچوں کی پیدائش کی داخلا ، حفاظتی ٹیکوں ، بچوں اور خواتین میں غذا کی کمی ، صحت ، سماجی نفسیاتی مدد صنفی ٹشدد کے موضوعات پر سماجی بیداری، مسائل کی نشاندھی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کاری کا کام کریں گے۔ یونیسیف کے نمائندوں رضوان احمد شیخ اور ساجد احمد لغاری نے تربیتی مراکز کا دورہ کیا اور شرکا تربیت سے بات چیت کی۔ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مربوط منصوبہ ہے جس میں ابتدائی طور پر برسات متاثر کمیونٹیز کی اہم ضروریات پر توجہ دی گئی ہے۔