ملتان، 30 جنوری(ا ے پی پی ) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ آگاہی سیشن کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس کے اشتراک سے بیورو آفس میں کیا گیا ہے ، آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر، سکول ٹیچرز، بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے شرکت کی ہے اور انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس سے عشرت شفیع نے بچوں کو تحفظ بارے آگاہی دی ،آگاہی سیشن کے دوران بچوں سے غیر نصابی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں ، بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے مختلف ڈرائنگ بنائیں ،بچے آگاہی سیشن کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔











