نوشہرہ ورکاں۔12جنوری ( اے پی پی): شہریوں کی بنیادی ضروریات اور مسائل کا خیال رکھنے میں تمام تروسائل استعال میں لائےجائیں، شہر میں صفائی اور گندے پانی کے نکاس کے لیے ھر ممکن توجہ دی جائے، ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید نے نوشہرہ ورکاں میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کے ھمراہ دورہ کے موقع پر کیا۔
کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید اور ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سپورٹس اسٹیڈیم کا وزٹ بھی کیا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور دیگر عملہ کو ھدایت کی کہ اسٹیڈیم اگرچہ شہر سے دور ھے مگر اس کو فعال اور آباد رکھنے کے لیے مقامی سپورٹس کلبز کے زمہ داران سے رابطہ میں رھ کر مختلف کھیلوں کے پروگرام کروائے جائیں،
کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید اور ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال کا وزٹ کیا اور زیر تعمیر ڈائلیسز سنٹر کے علاوہ ھسپتال کے تمام شعبوں اور خستہ حال رھائشی کالونی کا بھی معائنہ کیا۔
کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید اور ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی صدارت میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ھائی وے سمیت مختلف ضلعی و مقامی اداروں کے سربراہان کی موجودگی میں میٹنگ کے دوران نوشہرہ ورکاں سٹی کے مختلف مسائل اور زمینداروں کو کھاد کی وافر فراھمی بارے تبادلہ خیال ھوا ۔
کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید اور ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کڑیال روڈ پر واقع سلاٹر ھاؤس کا معائنہ کیا اور اھم شاھراہ کنارے ھونے کی صورت تعفن سے بچنے کے لیے باھر سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا حکم دیا۔