صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا محکمہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ

6

کوٹئہ،12جنوری(اے پی پی ): صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کا محکمہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا ،حکام  کی جانب سے برفباری اور موجود صورتحال کے حوالے سے وزیر داخلہ کو  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں، محدود وسائل میں رہتے ہوئے محکمہ نے متاثرین کی ہر ممکنہ معاونت کے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کا کام تاحال جاری ہیں۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پرفعال ہےعوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن  پر دے سکتے ہیں۔