پشاور، 9 جنوری(اے پی پی): مسلم لیگ ن کے ترجمان رکن اسمبلی اختیارولی نے شہر کے مختلف گندم کے گوداموں پر چھاپے مارنے کے بعد کہا ہے کہ صوبے کے تمام گودام گندم کی بوریوں سے بھرے پڑے ہیں۔
اختیارولی نے ان خیالات کا اظہار شہر میں واقع متعدد گندم کے گوداموں پر چھاپے مارنے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پختونخوا حکومت نے آٹے کا سیاسی مصنوعی بحران پیدا کررکھا ہے۔ جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں غلہ گوداموں پر عوام کیساتھ چھاپے مارے جائنگے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے لائی جاسکے۔