ضلع سیالکوٹ میں  فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کے کوٹہ میں یومیہ 64 میٹرک ٹن اضافہ کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

13

سیالکوٹ,10جنوری  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی نےکہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ضلع سیالکوٹ میں شہریوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کے کوٹہ میں یومیہ 64 میٹرک ٹن اضافہ کر دیا ہے،ضلع سیالکوٹ کے لیے گندم کوٹہ 421 سے بڑھا کر 485 میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے جس سے روزانہ 648 روپے کے ریٹ پر 10 کلو گرام آٹا کے 6250 اضافی اور کل 33959 تھیلے مارکیٹ میں فراہم کئے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے گھنٹہ گھر چوک اور ارا چوک میں قائم سیل پوائنٹس کا معائنہ کرنے کے موقع پر بتائی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نےمزید کہا کہ  چاروں تحصیلوں میں 33 ٹرک پوائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیں ان میں سے 17 پوائنٹس تحصیل سیالکوٹ ، 7 پوائنٹس ڈسکہ، 6 پوائنٹس پسرور اور 3 پوائنٹ سمبڑیال میں بنائے گئے ہیں جبکہ پہلے سے مقررہ 380 شاپس پر بھی آٹا حسب معمول سپلائی کیا جاتا رہے گا ۔سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سات چیک پوسٹوں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور فلور ملز اور ٹرک پوائنٹس پر نگرانی کے لیے سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔