فیصل آباد،29جنوری (اےپی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے ملاوٹ مافیا پر کڑا وار کرکے رات گئے جھنگ روڈ ایوب کالونی میں واقع مرچ فیکٹری پر چھاپہ مارا توموقع پر مرچوں میں برادا،چوکر اور رنگ کی ملاوٹ جاری تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 500کلو ملاوٹ شدہ مرچ اور مشینری قبضے میں لے لی۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کراکرملزمان کو موقع پر گرفتار کرا دیا گیا۔