ملتان، 04 جنوری (اے پی پی ):پی ایچ اے ملتان نے ٹرین کی بوگیاں سجاوٹ کے ساتھ مختلف مقامات پر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بوگیوں کی مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے، جلد تنصیب مکمل کر لی جائے گی۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے گول باغ گلگشت اور قلعہ کہنہ کے دورہ کے موقع پر بوگیوں کی تنصیب کے مقامات کا تعین کیا۔ اُنھوں نے اس موقع پر کہا کہ ریلوے ڈیپارٹمنٹ سے نا قابل استعمال بوگیوں کی فراہمی جلد پی ایچ اے کو ہو جائے گی جس کے بعد بوگیوں کو ان مقامات پر سجاوٹ کے ساتھ رکھا جائے گا، جو اس شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی بھی موجود تھے۔











