ملتان؛ بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس تا ہیڈ محمد والا دو رویہ روڈ پر کام تیزی سے جاری

116

ملتان،05جنوری(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن جاری ہے۔بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس تا ہیڈ محمد والا دو رویہ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

 اس بارے بات کرتے ہوئے ایس ای ہائی ویز نوید گھمن نے بتایا کہ 1ارب 48 کروڑ روپے کی لاگت سے 11 کلومیٹر اضافی کیرج وے بنایا جارہا ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے1 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں،فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکمیل کا وقت امسال دسمبر، مگر سکیم اگست تک مکمل کرلی جائے گی۔ 24 فٹ اونچا،5 کلومیٹر طویل ارتھ ورک ،46 فٹ چوڑی سڑک پر مٹی ڈالی جاچکی ہے،ہیڈمحمد والا سے کام کا آغاز کیا جاچکا ہے،ڈیڑھ کلومیٹر کی سب بیس بچھائی جاچکی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ڈبل کیرج روڈ کی تکمیل سے ملتان تا ڈیرہ غازیخان کی میگا ٹریفک کو منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔