ملتان؛ غیر قانونی ایل پی جی کی خرید وفروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، دو پلانٹس سیل

6

ملتان،31جنوری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی کی خرید وفروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ پر دو پلانٹس سیل کردیے ہیں۔

 ناصر شہزاد ڈوگر نے عوامی شکایات پر 17 کسی اور قادرپورراں میں کارروائی کی اور ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پلانٹس مارکیٹ میں مہنگی سپلائی فراہم کررہے تھے۔مہنگی ایل پی جی سے شہریوں اور رکشہ ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایل پی جی جی فلنگ شاپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔