ملتان، 22 جنوری (اےپی پی): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فوڈ ٹاسک فورس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے 5 فلور ملز کی کم سپلائی پکڑ لی۔ اس موقع پر تمام فلور ملز مالکان کو آٹا سپلائی کم کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں موبائل آٹا سیل پوائنٹس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ شہریوں کے رش کے پیش نظر دکانوں کو سپلائی ڈبل کردی گئی ہے۔آصف رضا نے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹس کے قیام سے آٹے کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں مدد ملی ہے۔