ملتان، 22 جنوری (اےپی پی): ڈپٹی کمشنر آفس میں ایپکا یونٹ کے حالیہ الیکشن میں کامیاب نومنتخب ایپکا عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے نومنتخب ایپکا صدر قیصر عباس خان اور انکے عہدیداروں سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر سمیت ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری اداروں سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔شہریوں کو ریلیف دیکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔طاہر وٹو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کو سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔اپیکا کے نومنتخب عہدیداروں سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔طاہر وٹو نے کہا کہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔قبل ازیں ایپکا صدر قیصر عباس خان نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا ہے۔ ایپکا یونین عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔











