نارووال : ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، احسن اقبال

20

نارووال،29 جنوری (اےپی پی): وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال  نے نجی سکول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان اناڑی تھا اسے ملک پر بٹھایا گیا ۔ آج ہمارے پاس وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوئے معیشت پڑی ہے جس کے حالات ہم بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  ہم جب اپوزیشن میں قومی اسمبلی میں تھے کہتے تھے عمران خان جو کام کررہا ہے  اس کا خمیازہ کئی سال پاکستان کو بگتنا پڑے گا ۔

انہوں نےمزید کہا کہ  ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں  مجھے یقین ہے دو، تین  سالوں کے اندر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے قابل ہو جائیں گے