نوشہرہ ورکاں،3جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پرویز الہی کے گوجرانوالہ میں متوقع دورہ کے سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور بلڈنگ حکام نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویزن غلام فرید نے ہدایت کی کی کہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام شعبوں میں جاری کام کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔











