نوشہرہ ورکاں 24جنوری ( اے پی پی): پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے سال 2023کے انتخابات کے بعد حلف وفاداری کی تقریب نوشہرہ ورکاں مدینہ مارکی میں منعقد ھوئی، نوشہرہ ورکاں کی تمام تر سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں پریس کلب کے ارکان کے علاوہ نوشہرہ ورکاں کے دیگر صحافیوں کو بھی دعوت دی گئی اور تمام سرکاری ملازمین کو بھی مدعو کیا گیا۔
پریس کلب کے سال 2023 کے عہدیداران سے چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں میاں عبد الوکیل نے حلف وفا داری لیا اور تقریب میں مدعو تمام افراد کی شرکت پر صدر پریس کلب راشد خاور چوھدری نے شکریہ ادا کیا۔











