لاہور،9جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت پیر کو یہاں وزیراعلی آفس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان،صوبائی وزرا محمد بشارت راجہ اور میاں محمودالرشید نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
پرنسپل سیکرٹری وزیرا علی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی اس موقع پر موجود تھے۔