پاکپتن،22جنوری(اے پی پی):15ایس پی نزد ہیڈ کمہاری والا کے قریب موٹر سائیکل سوار دوران اوور ٹیکنگ مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن میں منتقل کر دیا.ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک ڈیڈ باڈیز کے نام و ایڈریس کا پتہ نہیں چل سکا اور نہ ہی لواحقین سے کوئی رابط ہو سکا ہے واقع کی اطلاع مقامی پولیس تھانہ میں کر دی گئی ہے۔