تعلیمی بورڈ ملتان، انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ پنجاب ویمنز کالج نے جیت لی

6

ملتان،22 جنوری(اے پی پی):  تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام کھیلی گئی انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ پنجاب ویمنز کالج نے جیت لی ہے۔

ملتان بورڈ کیمپس کورٹ پر کھیلی گئی چیمپئن شپ میں تین کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کروائے گئے۔ نتائج کے مطابق پنجاب ویمنز کالج نے گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال اور گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ نے گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال کو شکست دے کر ایونٹ میں رنر اپ پوزیشن پائی۔

 پنجاب ویمنز کالج ملتان اب تک ہونیوالی ملتان بورڈ گرلز کالجیٹ مقابلوں کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔