پشاور۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ساجد طوری نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 28 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے ۔ انہوں نے شہدا کے لئے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔