دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، گورنر حاجی غلام علی

8

پشاور، 30 جنوری(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے، دھشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے تحاشا جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

 گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا،دھماکہ سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا، اللہ شہداء کے خاندانوں کو صبر دے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب بیگناہ انسانوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔گورنر نے کہا کہ انسانیت کے دشمن مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں، دھماکے کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔