پشاور، 30جنوری(اے پی پی): پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں حالات کشیدہ ہونے پر پاک آرمی جوان نے چارج سنبھال لیا ۔آرمی کے جوان گیٹ پر کھڑے ہوکر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل ہسپتال میں رش اور خودکش حملہ آور کی افواہ سے بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے تحت یہاں حالات کشیدہ ہوئے تاہم آرمی کے جوانوں نے چارج سنبھالنے کے بعد حالات پر قابو پالیا۔