پولیس لائنز دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

16

پشاور، 30جنوری(اے پی پی): پشاور پولیس لائن مسجد دھماکہ کے شہدا کی اجتماعی  نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پولیس لائن پشاور میں 27 شہدا کے نماز جنازہ میں آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری،     کور کمانڈر پشاور، کمانڈنٹ ایف سی سمیت اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

پولیس کے دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی اور اس موقع پر پشاور پولیس لائن کے اطراف میں سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔