چترال،21 جنوری(اے پی پی):چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے زیر نگرانی سول سوسائٹی کے اراکین کا ایک پرامن جلسہ منعقد ہوا جس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ چترال کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر فوری طور پر دوبارہ کام شروع کیا جائے کیونکہ جن رابطہ سڑکوں کو کشادگی کے دوران توڑ کر ادھورا چھوڑا گیا ہے اس پر سفر کرتے وقت عوام نہایت مشکلات سے گزررہے ہیں۔