ملتان،03جنوری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تحصیل شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا اورٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد،لینڈ ریکارڈ سنٹر اور نواب مظفر محل گئے ۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں شہریوں کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا اور عوامی مطالبے پر کاونٹرز اور عملے کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد پہنچے اور مریضوں کو طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو ادویات کے سٹاک اور ہسپتال میں انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اندرون شجاع آباد میں تاریخی قلعے کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی کو ادروں شہر کی تاریخی حیثیت بحالی کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تحصیل شجاع آباد کا انفراسٹرکچر بہتر کرنا ترجیح ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو مکمل ترقیاتی فنڈز مہیا کرینگے جبکہ محکمہ روڈز کو مرمت طلب شاہراوں کے پیچ ورک مکمل کرنے کابھی ٹاسک دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں انفراسٹرکچر کا برا حال ہے معاملات کی بہتری کیلئے 9کروڑ کا فنڈ جلد دیا جائے گا۔
طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ مظفر محل کی اپ گریڈیشن بھی جلد شروع کی جائے گا۔ دورے کے دوران طاہر وٹو نے شہریوں سے اراضی لینڈ ریکارڈ میں گفتگو کی اور انکے مسائل کی شنوائی کی۔











