کوئٹہ: کسٹم کلیکٹریٹ نے سال 22,2021 میں مقررہ ہدف سے 16 فیصد سے زاہد ٹیکس ریونیو جمع کیا، چیف کلیکٹر کسٹم عبدالقادر میمن

18

کوئٹہ26جنوری۔(اے پی پی ): کوئٹہ کسٹم کلیکٹریٹ نے سال 22,2021 میں مقررہ ہدف سے 16 فیصد سے زاہد ٹیکس ریونیو جمع کیا ہےاور بلوچستان میں محکمی کسٹم صوبہ کے تاجر برادری کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کوشہ ہے ۔

ورلڈ کسٹم ڈے کے حوالے سے کوئٹہ بلوچستان میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی چیف کلیکٹر کسٹم عبدالقادر میمن نے کہا کہ ملک کے اہم صوبہ بلوچستان میں پاکستان کسٹمز افغانستان سے دو  اور ایران سے ایک مزید  تجارتی راہداری کے جلد قیام کی کوشش کررہا ہے تاکہ صوبہ میں روزگار کو فروغ دیا جاسکے۔پاکستان کسٹمز نے مالی سال 2021 22 میں تقریبا” ایک کھرب روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کئے جو مقررہ ہدف سے 16 فیصد زیادہ ہے اور پاکستان کسٹمز صوبہ کی مقامی تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہا یےورلڈ کسٹم ڈے کے موقع پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے کسٹم اہلکاروں اور بلوچستان کے تاجروں کو سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا ۔