42ویں  چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور  ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

17

اسلام آباد۔15جنوری  (اے پی پی):42ویں  چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایئرمین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک کورنگی کریک میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) نےتقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مایہ ناز گالفر محمد شبیر نے 278  (10 انڈر پار) کے مجموعی اسکور کے ساتھ بیالیسویں چیف آف دی ائیر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کر لی، محمدعالم نے285 (3 انڈر پار) کے سکور کے ساتھ دوسری جبکہ حمزہ تیمورامین اور محمد زبیر نے 288 (صفر انڈر پار) کے سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی کی سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کو مبارک باد،ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا کی ایونٹ کی بھرپور کامیابی پر ایئر مین گالف کورس کی انتظامی کمیٹی اور متعلقہ حکام کی تعریف۔اس موقع پر ایئر مارشل حامد راشد رندھاوا نے کہا کہ  پاک فضائیہ دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ گالف کے فروغ کو بھی جاری رکھے گی۔ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق  چیمپئن شپ میں 300  گالفرز نے حصہ لیا اور ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں 18 ہولز پر کھیلی گئی اور پانچ دن تک جاری رہی، چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 1977ء میں متعارف کرائی گئی۔چیمپئن شپ کو پی جی ایف اور پی اے ایف کے سالانہ کھیلوں کے کیلنڈرز میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔