تحصیل پریس کلب ٹھل کے نو منتخب عہدیداراں کی حلف برداری ، صوبائی مشیر میر اعجاز حسین جکھرانی نے حلف لیا

2

 جیکب آباد،19 فروری (اے پی پی ): تحصیل پریس کلب ٹھل کے نو منتخب عہدیداراں کی   حلف برداری تقریب   اتوار کو یہاں   مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی ، صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی  نے نومنتخب عہدیداروں سے   حلف  لیا ۔

  تقریب کے مہمان خاص صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں ایم پی اے ٹھل ڈاکٹر سھراب خان سرکی ، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ ، ضلع کاٶنسل جیکب آباد کے متوقع چیئرمین میر طاھر خان کھوسہ تھے۔

تقریب سے صدر پریس کلب نے سپاس نامہ اور جنرل سیکریٹری سرمد کنڈرانی نے صحافیوں کے درپیش مسائل بیان کیے۔

اس موقع  پر خطاب کرتے ہوئے میر اعجاز خان جکھرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشان ہے۔ انہوں نے پریس کلب ٹھل کی عمارت کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ ذاتی طور پر فرنیچر دینے کا اعلان کیا اور تین سینیئر صحافیوں کو عمرہ کرانے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے ایم پی اے ڈاکٹر سھراب خان سرکی ، میر طاہر خان کھوسہ  ڈی سی جیکب آباد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازین سندھ کی روایت تحت مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کیےجبکہ مہمان خاص کو سندھی پٹکہ پہنایا گیا۔