فیصل آباد؛ ذخیرہ شدہ 350 بوری یوریا کھاد برآمد، سرکاری قیمت پر فروخت کر دی گئی

28

فیصل آباد،19 فروری(اے پی پی ):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) محمد رضوان عامر خان جڑانوالہ  نے علاقہ ستیانہ کےمختلف مقامات پر کھاد ڈیلروں کی دکانوں اور سٹوروں پر چھاپے مارے اور قانون کے مطابق کارروئی کی، جس دوران ذخیرہ شدہ 350 بوری یوریا کھاد برآمد کر کے  موقع پر کاشتکاروں کو مقرر کردہ سرکاری قیمت پر  فروخت کر دی گئی جبکہ  کھاد گراں فروشوں پر کل 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔