خیرپور:پانچویں سندھ کالج گیمز میں انٹر کالجز کے شاندار مقابلے میں فائنل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا

36

خیرپور,31جنوری(اے پی پی)بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں انٹر کالجز گرلز ہاکی کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے جس کا فائنل میچ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر اور گورنمنٹ کالج فار وومن خیرپور کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید بچل شاہ جیلانی برائے مذہبی امور تھے جبکہ ان کے علاوہ پروفیسر مقصودہ بھٹی پرنسپل گورنمنٹ کالج فار وومن ذوالفقار علی ڈھوٹ،ڈائیریکٹر فزیکل ایجوکیشن ذکیہ گل ایڈوکیٹ شفقت میہسر جمن سھتو جاوید رسول راہپوٹو محرم ابڑو، رضوانہ کوثراور دیگر نے شرکت کی، مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ کی کاوشوں سے خیرپور کو بخت علی ہاکی اسٹیڈیم کا تحفہ دیا جسکو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اور اسپورٹس  کے لیے یہ بہترین کام سرانجام دیا آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں کیش پرائز اور دوسرے انعامات تقسیم کیے۔