فیصل آباد؛سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار

6

فیصل آباد،01 فروری (اے پی پی):مدینہ ڈویژن سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران عرف بوٹا کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 6.5کلو گرام چرس اور 3.5کلو گرام افیون برآمد کرلی ہے۔

ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔